"پرچی" سویڈن میں کوئی کام "پرچی" کے بغیر نہیں ہوتا۔ ہسپتالوں، بنکوں، اور حکومتی دفاتر سے لے کر حجام کی دکان تک کہیں بھی چلے جائیں، پرچی کے بغیر کوئی خدمت حاصل کرنا تقریباََ ناممکن ہے۔ بس داخل ہوتے ہی دائیں بائیں لگی مشین سے پرچی نکالیں اور اِس پر لکھے نمبر کا انتظار کریں۔ پرچی کے ایسے استعمال کو مرزا عبدالودود بیگ دیکھتے تو ضرور تلملا اُٹھتے "کیسے نادان لوگ ہیں۔ پرچی کو انصاف قائم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ارے، اِس لئے تھوڑا ہی ہوتی ہے پرچی!" تحریر : ابنِ مُنیب