عورت کا نسوانی نظام ایک فطرت پر قائم ہے قدرت نے عورت کو بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے مزین کیا ہے اور یہ صلاحیت اسے نمایاں کرتی ہے۔نسوانی نظام کی صحت اور صحیح کارکردگی میں عورت کی صحت کا نظام بھی پوشیدہ ہے اگر عورت کا نسوانی نظام اپنی فطرت سے ہٹ کر کام کرے یا اس کی صحت میں کوئی بگاڑ پیدا ہوجائے تو اس سے عورت کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت اور جسمانی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔نسوانی نظام کی بیماریوں یا علامات کو زنانہ جنسی امراض بھی کہا جاتاہے۔زنانہ طور پر عورت کو لاحق ہونے والے امراض یا کیفیا ت میں سےایک مرض سیلان الرحم جسے انگریزی میں (leukorrhea)لیکوریا کا مرض بھی کہا جاتا ہے لاحق ہو جاتاہے۔سیلان الرحم کا علاج یعنی لیکوریا کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ یہ مرض مستقبل میں مزید پیچیدگیوں کا شاخسانہ ہوسکتاہے۔ لیکوریا یعنی سیلان الرحم ایک ایسی پیچیدہ بیماری ہے جو عورت کو دیمک کی طرح چاٹ کرکھوکھلا کر دیتی ہے۔ ہر عورت کی فُرج میں سےقدرتی طورپر کچھ رطوبتوں کا اخراج ہوتا ہے ۔زنانہ نظام میں کیمیائی توازن قائم رکھنے کے لئے ،یہ اخراج ،فرج کا قدرتی دفاعی نظام ہوتا ہے ۔اور اِس اخراج کے ذریعےاندام نہانی کے عضلات کی قدرتی لچک بھی قائم رہتی ہے۔تاہم اگر اِس اخراج کی مقدار میں کافی حد تک اضافہ ہو جائے اور یہ سفید رنگ کی گاڑھی رطوبت بن جائے تو اِسے سیلان الرحم یا لیکوریا کہا جاتا ہے یا دوسرے الفاظ میں لیکوریا سے مراد "عورت کی اندام نہانی سے سفید ، زردی مائل رطوبت کا خارج ہونا لیکوریا کہلاتاہے” لیکوریا کبھی بہت زیادہ بدبو دار بھی ہوتا ہے جو شدت مرض کی علامت ہے۔جو کہ رحم کے اندر پیدا ہونے والی سوزش کے سبب ہوتاہے۔سیلان الرحم کا علاج یعنی لیکوریا کا علاج کرنا بہت ضروری ہے اور اس کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ سیلان الرحم یعنی لیکوریا میں مبتلا متاثرہ کی حالت چند مہینوں کے دوران ہی عجیب سے عجیب تر ہوتی چلی جاتی ہے۔لیکوریا اپنا پہلا ہدف ریڑھ کی ہڈی کو بناتا ہے جس سے اٹھنے بیٹھنے کی سکت کم ہو جاتی ہے اور کمر میں شدت کے ساتھ درد ہوتاہے۔لیکوریا کی وجہ سے رحم میں سوزش یا ورم کے مرض میں اضافہ ہو سکتاہے جس سے ناصرف ماہواری کے نظام میں خلل پیدا ہوجاتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں نوبت بانجھ پن تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ لیکوریا کے باعث متاثرہ میں خون کی شدید کمی،طبیعت میں چڑچڑاپن اور اکتاہٹ بعض صورتوں میں کیفیت جنون اور دیوانگی تک پہنچ سکتی ہے اور نیند کی شدید کمی ہوجاتی ہے۔کثرت لیکوریا کے باعث دماغی کمزور ی اور اعصابی نظام میں شدید ضعف کا خدشہ پیدا ہوجاتاہے۔ معمول کا سیلان الرحم یا لیکوریا ایک عام حالت ہے جو نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کے آغاز کے کئی مہینوں سے ایک سال کے اندر ہوتی ہے اور بعض اوقات نوزائیدہ لڑکیوں میں بھی ہوتی ہے، عام طور پر ایک سے دو ماہ تک رہتی ہے۔ تاہم، بہت سے معاملات میں، لیکوریا سوزش کی علامت ہے، خاص طور پر جب خارج ہونے والا مادہ پیلا یا سبز ہو، اس میں ناگوار بو ہو، اور اس کے ساتھ جلن، خارش، درد یا بافتوں کی سوزش ہوتی ہے۔ غیر معمولی لیکوریا بیکٹیریا، خمیر یا دیگرجراثیموں کے انفیکشن کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، بہت سی جنسی بیماریاں، جن میں وائرس یا بیکٹیریا کی منتقلی شامل ہوتی ہے اور جن میں سوزاک اور آتشک جیسی بیماریاں شامل ہوتی ہیں، لیکوریا کی بڑی وجوہات ہیں اور یہ بیماریاں رحم کےورم کا باعث بنتی ہیں، جو درحقیقت سب سے زیادہ عام امراض نسواں میں سے ایک ہے۔ورم رحم میں فرج کے بلغم کے غدود کو خارش کرنے کا رجحان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ پیپ کے ساتھ مل کر زیاد